International

چمن میں چار مقامات پر افغانستان کے حملے پسپا، جوابی کارروائی میں 15 سے 20 طالبان ہلاک: پاکستانی

چمن میں چار مقامات پر افغانستان کے حملے پسپا، جوابی کارروائی میں 15 سے 20 طالبان ہلاک: پاکستانی

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح چمن بارڈ پر افغانستان کی جانب سے چار مقامات پر حملے کیے گئے ہیں جن کو پسپا بنا دیا گیا۔ بیان کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان طالبان نے باب دوستی کے ان کے ملک کی طرف کے حصے کو تباہ کر دیا ہے اور گولہ باری کرتے ہوئے شہری آبادی کی کوئی پرواہ نہیں کی گئی۔ بیان میں ایسی تمام باتوں کو اشتعال انگیز اور کھلا جھوٹ قرار دیا گیا ہے کہ حملے کا آغاز پاکستان نے کیا۔ ’یہ بات انہی دعوؤں کی طرح جھوٹ ہے جیسے پاکستان کی پوسٹوں یا آلات پر قبضے کے حوالے سے کیے گئے تھے۔‘ بیان میں کرم کے علاقے میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ’14 اور 15 اکتوبر کو بھی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کرم میں پاکستانی پوسٹس پر حملے کرنے کی کوشش کی تھی، جن کو موثر طور پر ناکام بنایا گیا۔‘ ’جوابی کارروائی میں افغانستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اس کے چھ ٹینکوں سمیت آٹھ چوکیاں تباہ ہوئیں۔‘ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ’جوابی کارروائی کے بارے میں امکان یہی ہے کہ اس میں 25 سے 30 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجو مارے گئے۔‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments