احمد آباد، 8 اپریل (: پارٹی کے سینئر لیڈر پی چدمبرم جو یہاں کانگریس کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے، شدید گرمی کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد آج شام ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اجلاس کے پہلے دن جب مسٹر چدمبرم نے دن کے وقت یہاں پٹیل میموریل میں کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی، تو وہ چلچلاتی دھوپ میں میٹنگ روم کی طرف چلتے ہوئے بے چین نظر آئے، لیکن میٹنگ کے اختتام تک وہ فٹ رہے۔ شام کو جب وہ سابرمتی آشرم میں ایک دعائیہ پروگرام میں شرکت کے لیے گئے تو ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دریں اثنا، کانگریس کے لوک سبھا رکن اور مسٹر چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم نے ٹویٹ کیاکہ "میرے والد پی چدمبرم احمد آباد میں شدید گرمی اور پانی کی قلت کی وجہ سے متاثر ہوئے، جس کے بعد انہیں احمد آباد کے زیڈس اسپتال میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ وہ اسپتال میں ہیں اور ڈاکٹر ان کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی حالت نارمل ہے۔" محکمہ موسمیات نے منگل کو احمد آباد کے لیے شدید گرمی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا اور یہاں دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا تھا۔ کانگریس اجلاس کے پہلے دن شام کو باپو کے سابرمتی آشرم میں ایک دعائیہ اجلاس منعقد کیا گیا اور اس کے بعد ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مسٹر چدمبرم کو دعائیہ پروگرام کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Source: uni urdu news service
اردو اجنبی نہیں ہے، اسی سرزمین میں پیدا ہوئی: سپریم کورٹ کی سائن بورڈ والے معاملےمیں وضاحت
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
سپریم کورٹ کا مرکز سے سوال- مذہبی اداروں میں مداخلت کیوں؟ کل پھر ہوگی وقف قانون پرسماعت
اسٹالن نے مودی کو سعودی عرب کی طرف سے پرائیویٹ حج کوٹہ منسوخ کرنے پر خط لکھ کر حل کا کیا مطالبہ
بی جے پی کو ہرانے کا راستہ گجرات سے نکلے گا: راہل گاندھی
امریکی نائب صدر کریں گے اٹلی اور ہندستان کا دورہ
رابرٹ واڈرا سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کی
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
اردو اجنبی نہیں ہے، اسی سرزمین میں پیدا ہوئی: سپریم کورٹ کی سائن بورڈ والے معاملےمیں وضاحت
وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا