International

چار مردہ قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے کا اقدام حماس کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی ہے: اسرائیل

چار مردہ قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے کا اقدام حماس کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی ہے: اسرائیل

اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے پیر کے روز کہا ہے کہ حماس کی جانب سے چار اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے کا اعلان ’’معاہدے کی خلاف ورزی‘‘ ہے۔ کاٹزنے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ اپنے بیان میں کہاکہ ’’کسی بھی تاخیر یا دانستہ لاپرواہی کو معاہدے کی سنگین خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور اس کا جواب اسی کے مطابق دیا جائے گا‘‘۔ اسرائیلی فوج نے پیر کی دوپہر تصدیق کی کہ بین الاقوامی ریڈ کراس کی ٹیم غزہ کی پٹی میں بعض قیدیوں کی لاشیں وصول کرنے کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ فوج نے بتایا کہ ’’ہمیں موصولہ معلومات کے مطابق ریڈ کراس کی ٹیم جنوبی غزہ کی ایک مقام کی طرف جا رہی ہے جہاں اسے ان قیدیوں کے تابوت حوالے کیے جائیں گے جو دورانِ حراست وفات پا چکے ہیں‘‘۔ اس اعلان سے قبل حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے چار اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی لاشیں اسرائیلی فریق کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اتوار کو اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ پیر کے روز تمام فوت شدہ قیدیوں کی لاشیں وصول نہیں کی جا سکیں گی۔ غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق طے پانے والے معاہدے کے مطابق اسرائیلی فوج کی از سرِ نو تعیناتی کے 72 گھنٹے کے اندر غزہ میں موجود تمام 48 قیدیوں کو رہا کر کے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا جانا ہے جن میں 20 زندہ جبکہ 28 ہلاک شدہ قیدی شامل ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ بعض قیدیوں کی لاشوں کی بازیابی میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ تمام تدفین کے مقامات کی نشاندہی تاحال مکمل نہیں ہو سکی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments