Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

فیفا ورلڈ کپ کی فتح کا جشن، لامین یامال کا 3 سالہ بھائی بھی مشہور ہوگیا

اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فتح کا جشن اپنے تین سالہ بھائی کینے کے ساتھ منایا، جس کی دلکش ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے دوران جہاں لامین یامال اپنی شاندار کارکردگی کے باعث توجہ کا مرکز رہے، وہیں ان کے کم عمر بھائی کینے بھی میدان سے باہر اپنی معصوم حرکات کے ذریعے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کرتے رہے۔ اتوار کو ہونے والے فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد کھلاڑیوں، مداحوں اور لامین یامال کے ننھے بھائی کینے نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔ فتح کے بعد ان کی خوشی کے کئی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔ ہسپانوی فٹبالر فیران ٹوریس نے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر کے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دی، جس کے بعد اسپین ایک بار پھر عالمی چیمپئن بن گیا۔ میچ کے بعد فیران ٹوریس نے اپنی جیت کو ہسپانوی عوام کے نام کیا اور کہا کہ یہ گول اسپین کے 4 کروڑ 70 لاکھ عوام نے کیا ہے۔ دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آنے والے فیران ٹوریس نے اضافی وقت کے 106ویں منٹ میں پنالٹی ایریا میں اچھلتی ہوئی گیند پر شاندار بائیں پاؤں کا شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کو کراس بار کے نیچے جال میں پہنچایا، جو میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

5 days ago

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments