ڈاکڑ معید رشیدی علیگڑھ کے برادر کبیر ڈاکٹر وحید الحق علیگ (اسسٹنٹ پروفیسر صدر شعبہ اردو ، نئی ہٹی آر بی سی کالج) کی میزبانی میں کانکی نارہ والی ان کی رہائش گاہ پہ ایک ادبی نشست بتاریخ 7 نومبر 2024 بروز جمعرات شام چار بجے منعقد ہوئی۔ صدارت خواجہ احمد حسین اور نظامت علی شاہد دلکش نے کی۔ نشست کا آغاز محترم مولوی عبدالرشید نے کلام اللہ کی قرأت سے کیا۔ پھر علی شاہد نے دلکش انداز میں حمدیہ قطعہ پڑھا۔ مخصوص ادبی نشست دو مرحلوں پر مشتمل تھی۔ پہلے مرحلے میں جواں سال شاعر احسان خان نے دو بہترین غزلیں پیش کی۔ صاحبِ کتاب افسانہ نگار ، مبصر اور معروف شاعر نسیم اشک نے چند خوبصورت قطعات پیش کیے۔ اس کے بعد احمد منیر نے بے پناہ نظمیں سنا کر دل جیت لیا۔ جناب سعادت علی بیگ (سابق ہیڈ ماسٹر ، سی ایم او ہائی اسکول، کلکتہ) نے معنی خیز افسانچہ بعنوان "شادی" سنا کر سب کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔ مہمان شاعر مہتاب سلم (معتبر صحافی) نے بھرپور اشعار سنا کر محفل کے وقار میں اضافہ کیا۔ صدر محترم خواجہ احمد حسین نے بھی اپنے منفرد لب و لہجے میں غزل سنا کر پہلے دور کو مکمل کیا اور ڈاکٹر وحید الحق علیگ کی تقرری پہ مبارکباد پیش کیا۔ بعد نماز مغرب دوسرے مرحلے میں صدر محترم کی فرمائش پر حیدرآباد میں خوب پسند کی جانے والی تخلیق کو علی شاہد دلکش نے پیش کر کے ایک دلکش سماں باندھ دیا۔ اس رو میں احسان خان ، نسیم اشک اور احمد منیر اور معروف شاعر مہتاب سلم نے بھی اپنی اپنی بہترین تخلیقات سنا کر ادبی محفل کو بالکل تازہ دم کر دیا۔ محترم سعادت علی بیگ اور نسیم اشک نے اپنے اپنے تاثرات کو عالمانہ انداز میں رکھا۔ اخیر میں صدرِ نشست خواجہ احمد حسین نے صدارتی خطبہ پڑھا اور آئندہ ایک بڑے مشاعرے کا اعلان کیا اور پھر فلسطین کے حوالے سے ایک قطعہ اور چند متفرق اشعار سنائے اور شعراء کا شکریہ ادا کیا ۔
Source: Akhbare Mashriq News Service
رحمانی فاؤنڈیشن کے واقف نواب صلاح الدین خان کا انتقال،حضرت امیر شریعت کا اظہار تعزیت
کشمیر: حضرت ابوبکر صدیق(رض) کا عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
شاعر وسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر مشاعرہ کاانعقاد
کونسلر عصمت آراءکی قیادت میں ہونے والا خون عطیہ کیمپ کامیاب رہا
813 واں عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پر دس روزہ میڈیکل کیمپ
مولانا مشاہد کےلئے دعا کی درخواست
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
سیکولرزم کے چیلنجز پر جسٹس کے ایم یوسف میموریل ٹرسٹ اور مغربی بنگال مسلم مجلس مشاورت کا مشترکہ اجلاس
محبوب دوعالم کانفرنس
شہر کے کاروباری آصف اقبال کے صاحبزادے یاسر اقبال کی شادی کی تقریب