اسرائیل اور حوثی ملیشیا کے درمیان کشیدگی اور متبادل دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں یمن سے ایک بیلسٹک میزائل بیت المقدس کی سمت داغا گیا۔ العربیہ نیوز کے نمائندے نے آج جمعے کے روز بتایا کہ اس میزائل کو فضا میں روکنے کی کوشش کے نتیجے میں بیت المقدس کے اطراف زور دار دھماکے سنے گئے۔ کئی ماہ سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا یہ باور کرا رہی ہے کہ وہ اسرائیل کی دھمکیوں کے باوجود اس کے راستے میں آڑ کے طور پر ڈٹی ہوئی تا کہ غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ روکی جا سکے۔ حوثیوں نے گذشتہ برس اسرائیل کی سمت میزائل داغے اور دھماکا خیز ڈرون طیارے بھیجے۔ تاہم ان کے نتیجے میں اکثر کوئی بڑا نقصان نہ ہوا۔ اس کے جواب میں اسرائیل یمن میں کئی ٹھکانوں پر بم باری کرتا رہا جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ حوثیوں کے گودام ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی زبانی کئی بار حوثی ملیشیا کے خلاف آئندہ اقدامات کے حوالے سے دھمکیاں سامنے آتی رہی ہیں۔ نتین یاہو کے مطابق یہ یمنی ملیشیا ایران کے محور میں اب واحد ونگ رہ گیا ہے جس نے ابھی تک اسرائیلی طاقت کو نہیں آزمایا ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز بھی ایران نواز ملیشیا کو اسی طرح کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "حوثیوں کو یہ جان لینا ہو گا کہ ہمارے لمبے ہاتھ ان تک پہنچ جائیں گے"۔ سات اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں جنگ چھڑنے کے بعد سے حوثیوں نے میزائلوں اور ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیل پر درجنوں حملے کیے۔ اس کے علاوہ بحیرہ احمر میں درجنوں مال بردار جہازوں کو بھی نشانہ بنایا۔ حوثیوں کے مطابق یہ کارروائیاں "غزہ کی مدد" کے طور پر کی جاتی ہیں۔ البتہ بعض مبصرین کے نزدیک اسرائیل حزب اللہ اور حماس کی بڑی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے بعد اب حوثیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ مصمم طور پر تیار ہے۔
Source: social media
استقامتی محاذ کے مجاہدوں کی زبردست کارروائی، اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینک تباہ
کولمبیا: بس کھائی میں جا گری، 13 سیاح ہلاک، 28 زخمی
چین: سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک،15 زخمی
غزہ میں امداد کا داخلہ، اسرائیل 10 میں سے 6 درخواستیں مسترد کر چکا ہے
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ بچوں سمیت 19 افراد ہلاک: ادارہ برائے شہری دفاع
220 افراد جاں بحق، شمال مشرقی شام میں تصادم جاری
اسرائیل کی غزہ میں بمباری، 65 سے زائد فلسطینی شہید، ایک ہی خاندان کے 11 افراد بھی شامل
220 افراد جاں بحق، شمال مشرقی شام میں تصادم جاری
ٹرمپ کی حلف برداری کےبعد اسرائیل کا غزہ کی امداد کم کرنے کا فیصلہ
قازقستان میں شدید برفباری، سڑکوں پر پھسلن سے 95 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں