Sports

بین اسٹوکس ایشیز سیریز میں شکست کے بعد جذباتی ہوگئے

بین اسٹوکس ایشیز سیریز میں شکست کے بعد جذباتی ہوگئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اپنے کھلاڑیوں کے دفاع میں آگئے، وہ ایشیز سیریز میں شکست کے بعد جذباتی ہوگئے۔ بین اسٹوکس نے موجودہ صورتِ حال میں کھلاڑیوں کی مینٹل ہیلتھ کو بڑی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو رپورٹس اور باتیں گردش کر رہی ہیں، ان سب میں میری سب سے بڑی فکر میرے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال کو کیسے سنبھالنا ہے یہ میرے لیے اہم ہے، ٹیم میں موجود ہر فرد اور خاص طور پر کچھ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اس وقت میری اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی تجربہ ہے کہ اس طرح کے معاملات لوگوں کو کیسے متاثر کر سکتے ہیں، بطور انگلینڈ کپتان میرا کام اپنے کھلاڑیوں کو ہر ممکن حد تک تحفظ فراہم کرنا ہے۔ بین اسٹوکس نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کا دفاع کروں گا اور اس وقت یہی میری سب سے بڑی ذمے داری ہے، جب آپ سیریز ہار چکے ہوں تو آپ کی ہر بات، ہر کام کی اسکروٹنی ہوتی ہے اور یہ اچھا بھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ بڑی سیریز میں 3 میچ ہار جائیں تو آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو واقعی کچھ نہیں بچتا۔ واضح رہے کہ ایشیز سیریز میں شکست اور نوسا میں پارٹی کے بعد انگلینڈ ٹیم تنقید کی زد میں ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی بین ڈکٹ کی شراب نوشی کی حالت میں ویڈیو کے بعد ای سی بی حرکت میں آگیا تھا۔ انگلینڈ کرکٹ کے ٹیم ڈائریکٹر راب کی نے بھی کھلاڑیوں کی نوسا میں مبینہ شراب نوشی پر تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments