Sports

بین الاقوامی نشانے باز جسپال رانا سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

بین الاقوامی نشانے باز جسپال رانا سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

وارانسی، 13 جون :) اولمپین اور ہندستان کے سابق بین الاقوامی نشانے باز جسپال رانا کی آخری رسومات ہفتہ کے روز وارانسی میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔ اس سے قبل ان کا جسدِ خاکی لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لایا گیا، جہاں پرانے ٹرمینل میں عوام اور مداحوں کے دیدار کے لیے رکھا گیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔آخری سفر میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے فرزند اور رکن اسمبلی پنکج سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما اور بین الاقوامی نشانے باز سندیپ کمار سمیت متعدد شخصیات شریک ہوئیں۔ ہوائی اڈے سے جسپال رانا کے جسدِ خاکی کو شیو پور کے ایک ریزورٹ لے جایا گیا، جہاں آخری دیدار کے بعد ارتھی سجائی گئی۔ بعد ازاں ان کی آخری یاترا منیکرنیکا گھاٹ تک نکالی گئی۔منیکرنیکا گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور سلامی دی گئی۔ اس موقع پر پنکج سنگھ نے بھی ارتھی کو کندھا دیا۔جسپال رانا کے انتقال سے ہندستانی نشانہ بازی کے شعبے کو ایک بڑا نقصان پہنچا ہے اور کھیلوں کی دنیا میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments