Activities

بیل گچھیا مسلم لائبریری کی نشست میں اردو کی زبوں حالی کی بازگشت

بیل گچھیا مسلم لائبریری کی نشست میں اردو کی زبوں حالی کی بازگشت

توصیف آرزو , بیل گچھیا مسلم لائبریری کی 33 ویں ادبی نشست کا انعقاد گزشتہ سنیچر رات ساڑھے سات بجے لائبریری کے ہال میں کیا گیا۔اس نشست کی صدارت استاذ الشعراء ڈاکٹر امر اعزازی نے فرمائی اور جواں سال شاعر ظفر احمد ظفر نے نقابت کے فرائض کو بحسن و خوبی انجام دیا ۔نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محترم اسلم لکھنوی نے کیا اور اس کے بعد نعت پاک کا نذرانہ بھی پیش کیا۔صدر موصوف ڈاکٹر امر اعزازی کے علاوہ سمیع اللہ سحر ، اسلم لکھنوی، اسلم اقبال، نشتر شہودی، ظفر احمد ظفر ، اظہر الدین اظہر ، توصیف آرزو اور اسلام اختر نے اپنے متفرق اشعار اور غزلوں سے سامعین کو خوب محظوظ کیا ۔اس شست میں لائبریری کے صدر اسلم انصاری، سکریٹری ںصیر الدین احمد جلیس نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ جب کہ ماسٹر اسد جاوید ترابی، ماسٹر رجب علی اور اذہان علی نے اس نشست کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اخیر میں ڈاکٹر امر اعزازی نے اپنے صدارتی خطبے میں نشست کے تعلق سے اپنے مفید مشوروں سے نوازا اور نشستوں سے اردو زبان والوں کی دوری پر افسوس کا اظہار کیا اور اردو داں طبقہ سے درخواست کی وہ خود اردو زبان سے جڑیں اور اپنے بچوں کو بھی اردو زبان کی تعلیم دیں کیوں کہ دین اسلام کا بیش پہا خزانہ بھی اردو زبان ہی میں موجود ہے۔ اردو سے چشم پوشی کآ مطلب ادب ،تہذیب اور ثقافت سے بھی خود کو دور کرنا ہے۔ لائبریری کے سکریٹری نے بھی اردو زبان کی زبوں حالی پر تشویش کا اظہار کیا ۔نشست رات ساڑھے دس بجے اختتام پذیر ہوئی۔

Source: Akhbare Mashriq News Service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments