Sports

بیچ میدان پرہائی وولٹیج ڈرامہ! عجیب وغریب طریقے سے آوٹ ہوا کے کے آر کا طوفانی بلے باز، ضابطہ جان کر رہ جائیں گے حیران

بیچ میدان پرہائی وولٹیج ڈرامہ! عجیب وغریب طریقے سے آوٹ ہوا کے کے آر کا طوفانی بلے باز، ضابطہ جان کر رہ جائیں گے حیران

آئی پی ایل 2026 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس اورلکھنوسپرجائنٹس کے اہم مقابلے میں ایک ایسا تنازعہ دیکھنے کوملا، جس نے میچ کا ماحول پوری طرح گرما دیا۔ لکھنوسپرجائنٹس اورکولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان اس سیزن کا 38واں مقابلہ لکھنوکے اکانا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ تنازعہ تب شروع ہوا، جب کولکاتا کےنوجوان بلے بازانگرش رگھوونشی کوتھرڈ امپائرنے آوٹ دے دیا۔ امپائرکے اس فیصلے نے کمینٹیٹرس اورفینس دونوں کوحیران کردیا۔ اسی کے ساتھ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم بھی اس فیصلے سے خوش نظرنہیں آئی۔ لکھنوسپرجائنٹس کے خلاف میچ میں انگکرش رگھونشی اچھی بلے بازی کررہے تھے اوردھیرے دھیرے سیٹ ہوچکے تھے۔ تبھی ایک متنازعہ فیصلے نے انہیں کے سبب آوٹ دے دیا گیا۔ اس فیصلے سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم واضح طورپر ناراض نظرآئی۔ ساتھ ہی نوجوان بلے باز انگکرش رگھونشی بھی غصے میں نظرآئے۔ رگھونشی 7 گیندوں میں 9 رن بناکرکھیل رہے تھے۔ انہوں نے ہلکا شاٹ کھیلا اورسنگل لینے کے لئے دوڑپڑے، لیکن نان اسٹرائیکراینڈ پرکھڑے کیمرون گرین نے منع کردیا، جس سے انہیں واپس لوٹنا پڑا۔ واپس آتے وقت رگھونشی تیزی سے مڑے اوراسی سمت میں دوڑگئے، جدھرگیند گئی تھی۔ ٹی وی امپائرنے دیکھا کہ وہ گیند پرنظررکھتے ہوئے اپنی لائن بدل رہے تھے۔ اسی وجہ سے مانا گیا کہ ان کی موومنٹ فیلڈرکے تھرومیں رکاوٹ ڈال سکتی تھی۔ اسی بنیاد پرانہیں’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ کے ضابطے کے تحت آوٹ دیا گیا۔ کرکٹ میں ’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ ضابطہ کے تحت اگربلے بازجان بوجھ کرفیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے، تواسے آوٹ دیا جاسکتا ہے۔ اگروہ جان بوجھ کرالفاظ یا اپنے ایکشن سے رن آوٹ، کیچ یا کسی بھی فیلڈنگ کی کوشش کومتاثرکرتا ہے تواسے غلط مانا جاتا ہے اورامپائراسے آوٹ قراردے سکتا ہے۔ ’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ کے تحت اب تک چارکھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔ انگکرش رگھونشی سے پہلے صرف تین کھلاڑی اس ضابطے کا شکارہوئے ہیں۔ اس سے پہلے یوسف پٹھان 2013 میں رانچی میں اس کا شکارہوئے تھے۔ وہیں امت مشرا سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 2019 میں آوٹ ہوئے تھے۔ تیسرے کھلاڑی رویندرجڈیجہ تھے، جن کوراجستھان رائلس کے خلاف چنئی میں 2024 میں آوٹ قراردیا گیا تھا۔ اب اس فہرست میں ایک نام انگکرش رگھونشی کا بھی جڑگیا، جوکولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے کھیلتے ہوئے لکھنوسپرجائنٹس کے لئے آوٹ ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments