National

بی جے پی وقف اراضی کے معاملہ کو ضمنی انتخابات میں سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے: سدارامیا

بی جے پی وقف اراضی کے معاملہ کو ضمنی انتخابات میں سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے: سدارامیا

بنگلورو، 31 اکتوبر :کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات اور پڑوسی ریاست مہاراشٹر میں انتخابات کے پیش نظر وقف اراضی کے معاملے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کے مختلف علاقوں کے کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی زمینوں کی وقف املاک کے طور پر غلط درجہ بندی کی گئی ہے۔ ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سدارامیا نے متاثرہ کسانوں کو یقین دلایا کہ بے دخلی کے نوٹس، خاص طور پر بی جے پی کے دور میں جاری کیے گئے نوٹس کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی کی 'دوہری سیاست' کی مذمت کی اور کہا کہ ان کے دور حکومت میں 200 سے زیادہ بے دخلی کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ اس کے برعکس بی جے پی اقلیتی بہبود اور وقف وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے 4 نومبر کو ریاست گیر احتجاج کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 13 نومبر کو کرناٹک کے چننا پٹنہ، شیگاؤں اور سندور میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments