شامی تنظیم کا سابق صدر بشارالاسد کو روس میں زہر دیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ شامی ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق زہر خورانی کے بعد بشارالاسد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور حالت اب بہتر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد روسی حکومت کو شرمندہ کرنا اور ملوث ٹھہرانا بتایا گیا ہے، بشارالاسد سے صرف بھائی ماہرالاسد کو اسپتال میں ملاقات کی اجازت ملی۔ روس نے تاحال بشارالاسد پر حملے یا زہر دینے کے الزامات پر ردعمل نہیں دیا،۔ بشارالاسد کو 10ماہ پہلے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد روس میں سیاسی پناہ ملی تھی۔ رواں سال 2 جنوری کو بھی یہ خبر آئی تھی کہ باغیوں کے ہاتھوں اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جان بچا کر روس فرار ہونے والے سابق صدر بشار الاسد کو ماسکو میں قتل کرنے کی کوشش میں زہر دے دیا گیا۔ برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بشار الاسد کو قتل کرنے کی کوشش میں زہر دیا گیا۔ آن لائن اکاؤنٹ جنرل ایس وی آر (جو مبینہ طور پر ایک سابق روسی اعلیٰ جاسوس کی طرف سے چلا جا رہا ہے)، نے بتایا کہ اتوار کے روز سابق شامی صدر کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔ اس نے دعویٰ کیا کہ 59 سالہ بشار الاسد نے اُس وقت طبی امداد مانگی جب وہ شدید کھانسی اور دم گھٹنے کی حالت میں مبتلا ہوگئے تھے۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی