International

بشار الاسد کی پوتین سے کریملن میں ملاقات، خطے اور دنیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بشار الاسد کی پوتین سے کریملن میں ملاقات، خطے اور دنیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے شام کے صدر بشار الاسد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں مزید اضافے کے علاوہ خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ یہ ملاقات کریملن میں ہوئی ہے۔ بشار الاسد آج کل روس کے دورے پر ہیں۔ پوتین نے بشار الاسد سے ملاقات میں کہا کہ 'اس وقت علاقے میں کس قسم کی صورتحال ڈویلیپ ہو رہی ہے، مجھے آپ کے مشاہدے اور تجزیے میں دلچسپی ہے۔ ' پوتین نے کہا 'یہ بدقسمتی ہے کہ اس وقت خطے میں کشیدگی کا رجحان پایا جا رہا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس کا براہ راست شام پر بھی اطلاق ہوتا ہے۔ ' کریملن کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی اس اہم ملاقات میں پوتین نے مزید کہا 'ہم دنیا میں ہونے والے ہر واقعے کو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ ہماری یورپ اور ایشیا کے سنگم پر صورتحال کے اتار چڑھاؤ پر بھی نظر ہے۔ ' شام کے صدر بشار الاسد نے روسی صدر پوتین سے کہا 'آج کی ملاقات بہت اہم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم پیدا ہوتی صورتحال کے حوالے سے بہت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ ہم اس کے مختلف تناظر دیکھ سکیں گے اور ان سے جڑے ہوئے منظر ناموں کو سمجھ سکیں گے۔ '

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments