Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

چھٹیوں پر گھر آنے والے بی ایس ایف اہلکار نے بیوی کو قتل کردیا

پنجاب میں چھٹیوں پر گھر آئے ایک بھارتی فوجی نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، واقعہ ضلع ہوشیارپور میں پیش آیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ اس نے واقعے کو ’چھت سے گرنے کا حادثہ‘ قرار دیا ہے۔

12 سال سے شادی شدہ اس جوڑے کے دو بچے ہیں اور شوہر کے رویے کی وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر کشیدگی رہتی تھی۔

مقتولہ کے گھر والوں نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ 13 اگست کو گھر پہنچتے ہی ملزم نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

درخواست کے مطابق اگلی صبح مقتولہ کے والدین کو اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں ہے۔ جب وہ پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی ہے۔ انہوں نے مقتولہ کے جسم پر شدید تشدد کے متعدد نشانات دیکھے۔

مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کا داماد مزاج کا انتہائی غصیلا اور پُرتشدد انسان تھا جو شادی کے بعد سے ان کی بیٹی کو مارتا پیٹتا رہا تھا۔ اس نے گرفتاری اور کارروائی سے بچنے کے لیے بیوی کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا اور کہانی بنائی کہ وہ چھت سے گر گئی تھی۔

پولیس نے ملزم شوہر، اس کے چچا اور چچی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ اس اہلکار کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر دونوں نامزد ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn