International

برطانیہ و یورپی یونین کا شام کے صدر احمد الشرع سے متعلق بڑا فیصلہ

برطانیہ و یورپی یونین کا شام کے صدر احمد الشرع سے متعلق بڑا فیصلہ

اقوام متحدہ کے بعد برطانیہ نے شام کے صدر احمدالشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے بھی شامی عبوری صدر پر پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانیہ نے شام کے وزیرداخلہ انس خطاب پر عائدپابندیاں بھی اٹھالی ہیں، دونوں شخصیات پر پہلے داعش اور القاعدہ سے تعلق کے الزامات پر پابندیاں تھیں۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا فیصلہ ہمارے اقدامات میں بھی شامل کیا جائے گا۔ برطانیہ اپریل میں شام پر کچھ پابندیاں اٹھا چکا ہے اور اب صدر کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنا اہم پیشرفت قرار دی جارہی ہے۔ یورپی یونین نے مئی میں معاشی پابندیاں ختم کیں تاہم اسلحے اور سیکیورٹی پابندیاں برقرار رکھی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments