International

برطانیہ میں تارکین وطن کے لیے مستقل پناہ کی سہولت ختم

برطانیہ میں تارکین وطن کے لیے مستقل پناہ کی سہولت ختم

لندن ): برطانیہ میں تارکین وطن کے لیے مستقل پناہ کی سہولت ختم کر دی گئی، اب صرف عارضی رہائش ملے گی۔ برطانیہ میں ایک نیا اصلاحی منصوبہ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت تارکین وطن کے لیے مستقل پناہ ختم کر دی گئی ہے، انھیں اُس وقت تک مستقل رہائش کی بہ جائے عارضی پناہ دی جائے گی جب تک کہ ان کا اپنے ملک واپس جانا محفوظ نہ ہو جائے۔ اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزارتِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن پناہ گزینوں کو پناہ دی جائے گی انھیں طویل مدتی رہائش کے لیے درخواست دینے سے قبل 20 برس تک انتظار کرنا ہوگا، جو موجودہ طے شدہ مدت 5 سال سے چار گنا زیادہ ہے۔ ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزین کے اسٹیٹس کی مدت کم کر کے 30 ماہ کر دی جائے گی، برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے ایکس پر ویڈیو میں کہا کہ پناہ گزینوں کے لیے برطانیہ کا گولڈن ٹکٹ ختم کر دوں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments