International

برطانیہ اور یورپ میں سمر ٹائم ختم، گھڑیاں پیچھے کر دی گئیں

برطانیہ اور یورپ میں سمر ٹائم ختم، گھڑیاں پیچھے کر دی گئیں

لندن : برطانیہ اور یورپ میں سمر ٹائم ختم ہو گیا ہے، اور گھڑیاں پیچھے کر دی گئیں۔ برطانیہ اور یورپ میں سردیوں میں سورج کی روشنی کا استعمال زیادہ بڑھانے کے لیے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں، رات کو 2 بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا۔ وِنٹر ٹائم آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد گھڑیوں کو پھر ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا۔ گھڑیاں بدلنے کے ساتھ ہی برطانیہ کا ٹائم زون بھی بدل جاتا ہے، یہ برٹش سمر ٹائم سے گرین وچ مین ٹائم میں بدل جاتا ہے۔ گھڑیاں بدلنے کا یہ عمل ڈے لائٹ سیونگ ٹائم بھی کہلاتا ہے، اس نظام کا بنیادی مقصد قدرتی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا اور توانائی کی بچت کرنا ہے۔ جیسے جیسے برطانیہ موسم سرما کی طرف بڑھتا ہے، طلوع آفتاب میں دیر ہونا شروع ہو جاتا ہے، اور سورج کی روشنی روز بہ روز کم ہوتی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے وقت ایک گھنٹہ پہلے کر دیا جاتا ہے۔ دسمبر میں، سورج صبح 8.06 بجے تک طلوع ہوگا اور مہینے کے بیش تر حصے میں لندن میں سورج کی روشنی 8 گھنٹے سے بھی کم نظر آئے گی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments