International

برطانیہ عالمی فوجداری عدالت میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کرنے سے دستبردار

برطانیہ عالمی فوجداری عدالت میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کرنے سے دستبردار

برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے کو چیلنج کرنے سے دستبردار ہو جائے گا۔ نیتن یاہو کے خلاف فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کے بقول جنگی جرائم کی وجہ سے کافی شواہد موجود ہیں کہ ان کے وارنٹ جاری کر کے گرفتاری کا جواز موجود ہے۔ فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی طرف سے اس اعلان کے بعد برطانیہ کی سابقہ حکومت نے فوجداری عدالت کو چیلنج کرنے کے لیے ایک درخواست جمع کرائی تھی۔ لیکن اب نئی حکومت نے اس درخواست کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ پہلے سے دی گئی درخواست کو لے کر نہیں چلیں گے۔ جمعہ کے روز برطانیہ کی طرف سے بین الاقوامی فوجداری عدالت مءں ایک نئی درخواست پیش کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ پہلے والی درخواست کی پیروی نہیں کرے گا۔ نئی حکومت نے اس کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے کہ پچھلی حکومت کے اس بارے میں موقف کو نہیں اختیار کیا جائے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments