لندن (31 مئی ): برطانوی نژاد پاکستانی باکسر آدم عظیم نے کینیڈین حریف کو شکست دے دی۔ ناقابل شکست آدم عظیم نے اسٹیو کلیجٹ کو تیسرے راؤنڈ میں ہرایا، اس لائٹ ویلٹر ویٹ مقابلے میں آدم عظیم نے دوسرے راؤنڈ میں کلیجٹ کو گرا دیا اور تیسرے راؤنڈ میں مقابلہ ختم کر کے فتح حاصل کی۔ لندن کے مشہور ویمبلے ارینا میں ہزاروں افراد نے مقابلہ دیکھا، باکسر نے کہا کہ اسٹیو کلیجٹ سے مقابلے کے لیے انھوں نے 12 ہفتے سخت ٹریننگ کی۔ باکسر آدم عظیم نے کہا اسٹیو کلیجٹ بہترین فائٹر ہے، اس کے لیے بھی تالیاں بجائیں۔ انھوں نے کہا میں کینیڈین باکسر کے خلاف فتح پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔ یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے آدم عظیم کے والدین اور بھائی بھی ویمبلے ارینا میں موجود تھے۔ آدم عظیم کے کوچ شین میکگوئگن نے کہا کہ اگر آدم عالمی ٹائٹل نہ جیت سکا تو اس کا مطلب ہوگا کہ میں نے اپنی کوچنگ میں کوئی بہت بڑی غلطی کی ہے، مجھے صرف یہ نہیں لگتا کہ وہ عالمی چیمپئن بنے گا، بلکہ میرا یقین ہے کہ وہ مختلف تنظیموں کے عالمی ٹائٹلز کو یک جا کرنے والا (یونیفائیڈ چیمپئن) اور مختلف ویٹ کیٹیگریز میں عالمی چیمپئن بنے گا۔ انھوں نے کہا ’’خاص طور پر 140 پاؤنڈ (لائٹ ویلٹر ویٹ) ڈویژن میں ایسے باکسر بہت کم ہوتے ہیں۔ جب آپ امریکا جاتے ہیں تو آپ کی اصل صلاحیت کا اندازہ ہو جاتا ہے، کیوں کہ وہاں بہترین فائٹرز موجود ہیں۔ آدم وہاں جائے گا، پھر واپس آ کر عالمی ٹائٹلز جیتے گا۔‘‘
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے