Sports

برسبین ٹیسٹ میں جو روٹ کی سنچری، انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر 325 رنز بنالیے

برسبین ٹیسٹ میں جو روٹ کی سنچری، انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر 325 رنز بنالیے

برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 9 وکٹوں پر 325 رنز بنالیے۔ ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز جو روٹ نے شاندار سنچری اسکور کی جس کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنالیے ہیں۔ جو روٹ 135 اور جوفرا آرچر 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ اوپنر زیک کرولی 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ اور اولی پوپ کو مچل اسٹارک نے صفر پر پویلین بھیج دیا، بین اسٹوکس 19 اور ہیری بروک 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر جیمی اسمتھ کو صفر پر بولینڈ نے بولڈ کیا، ول جیکس 19 رنز بناسکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 وکٹیں حاصل کیں مچل نیسر اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی جس کے بعد کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments