National

برسا منڈا کے پڑپوتے منگل سنگھ منڈا کا جھارکھنڈ میں انتقال

برسا منڈا کے پڑپوتے منگل سنگھ منڈا کا جھارکھنڈ میں انتقال

رانچی، 29 نومبر : دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے پڑپوتے منگل سنگھ منڈا کا جمعرات کی رات جھارکھنڈ میں انتقال ہوگیا۔ سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد وہ گزشتہ تین دنوں سے رانچی کے رمز اسپتال میں زیر علاج تھے۔ منگل منڈا کے بھائی جنگل سنگھ منڈا نے بتایا کہ حادثہ 25 نومبر کو ہوا تھا۔ ہم رات 10 بجے رمز پہنچے تھے۔ وہاں موجود ٹرالی والے سے کہا مجھے آکسیجن والا بستر چاہیے۔اس نے کہا- بستر خالی نہیں ہے۔ ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں بھی داخل نہیں کیا۔جب 26 نومبر کی صبح تقریباً 7 بجے سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا نے فون کیا تو رمز کے ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کیا۔ بعد میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی بہتر علاج کی ہدایت دی تھی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments