سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو نے مس ملائیشیا’ویرو نکاہ ٹیرنسپ‘ سے اس کا ٹائٹل چھین لیا برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا جس میں وہ تھائی لینڈ میں نیم برہنہ مردوں کے ساتھ رقص کرتی نظر آتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تنقید کی وجہ سے 24 سالہ نوجوان خاتون نے کدازندوسن ثقافتی ایسوسی ایشن کے سربراہ تان سری جوزف برین کٹنگن کی طرف سے اس سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کرنے سے چند گھنٹے قبل اپنا اعزاز ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔ مقامی اخبارات نے اطلاع دی ہے کہ ٹیرنسپ کو تھائی لینڈ میں اپنی چھٹیوں کے دوران نیم برہنہ مرد رقاصوں کے ساتھ مشتعل انداز میں رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔ یہ مقابلہ ملائیشیا کی ریاست صباح میں سالانہ ہارویسٹ فیسٹیول کی جھلکیوں میں سے ہےجو ہومینوڈن یاد میں منعقد کیا جاتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ خوبصورت دل، دماغ اور روح رکھتی ہے۔ کیٹنگن نے وضاحت کی کہ اگر ٹیرنسپ صرف ایک عام شخص ہوتی تواس طرح کے ویڈیو کلپ کے پھیلاؤ سے کوئی مسئلہ نہ ہوتا۔ قابل ذکر ہے کہ اس لڑکی نے 2023ء میں مس اونڈوک نگداو جوہر کا خطاب جیتا تھا۔ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے تاج سے دستبردار ہونے کے بعد ٹرسیپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا، جس میں کہا گیا کہ وہ مستقبل میں یہ اعزاز "عزت اور عاجزی کے ساتھ" حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
Source: social media
ٹرمپ اب بھی ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں، وائٹ ہاؤس
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
ایران کے پاس اب بھی 9ہزار کلو افزودہ یورینیم موجود ہے، سربراہ آئی اے ای اے
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا تباہ کن غلطی ہوگی، برطانیہ
ایران پر حملہ ہوا تو مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
امریکا کی مشرق وسطیٰ سے غیر سفارتی عملے کے انخلا کی منظوری
ایران کے یورینیم افزودگی روکنے پر راضی ہونے کی امید کم ہے، ٹرمپ
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی معاہدہ ’طے پا گیا‘، حتمی منظوری امریکی اور چینی صدور دیں گے