Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

برطانیہ کی اسرائیل مخالف پابندیاں اہم ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

Admin
By Admin
Sep 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HOOGHLY KE KHANAKUL MEIN FLOOD KA KHOUFNAK MANZAR, KAI ILAQE PAANI MEIN DOOBE

برطانیہ کی اسرائیل مخالف پابندیاں اہم ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
برطانیہ کی اسرائیل مخالف پابندیاں اہم ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل — September 09, 2026
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسرائیل مخالف پابندیوں کو اہم قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر ایریکا گویرا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بستیاں غیر قانونی قبضے، الحاق اور نسلی صفائی کا باعث بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی بستیاں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں اور املاک سے محروم کر رہی ہیں، پابندیوں جیسے اقدامات بہت پہلے کیے جانے چاہیے تھے۔

ایریکا گویرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عالمی کوششوں کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ثابت ہونا چاہیے، برطانیہ کو اپنے فیصلے پر عملی اقدامات بھی کرنے ہوں گے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ برطانیہ کو اسرائیل کو حاصل استثنیٰ کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ اسرائیل سے فوجی تعاون روکنے اور عالمی نظام انصاف کی حمایت کرنے جیسے اقدامات بھی کرے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے درآمد ہونے والی اشیاء پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسرائیل مخالف پابندیوں کو اہم قرار دے دیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn