ٹیکساس میں ہونے والے آئرن مین ٹرائی ایتھلون مقابلے کے دوران برازیل سے تعلق رکھنے والی معروف ایتھلیٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مارا فلاویا ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔ 38 سالہ مارا فلاویا مقابلے کے پہلے مرحلے یعنی اوپن واٹر سوئمنگ میں حصہ لے رہی تھیں، جب وہ اچانک پانی میں لاپتا ہوگئیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے ایک تیراک کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق خراب حدِ نگاہ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، تاہم دو گھنٹے بعد غوطہ خور ٹیم نے ان کی لاش پانی سے نکال لی۔ مقامی حکام نے تصدیق کی کہ مارا فلاویا کی موت مقابلے کے سوئمنگ مرحلے کے دوران ڈوبنے سے ہوئی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ مارا فلاویا نے حادثے سے صرف دو روز قبل اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں سوئمنگ پول کے کنارے بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا: "کام کا ایک اور دن"۔ وہ سوشل میڈیا پر 60 ہزار سے زائد فالوورز رکھتی تھیں اور برازیل میں ٹرائی ایتھلون کی معروف شخصیت سمجھی جاتی تھیں۔ مارا فلاویا اس سے قبل برازیلین گراں پری دو مرتبہ جیت چکی تھیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے