International

برازیل میں ماحولیاتی کانفرنس کوپ 30 کانفرنس کے دوران لگی آگ ، مچی افراتفری

برازیل میں ماحولیاتی کانفرنس کوپ 30 کانفرنس کے دوران لگی آگ ، مچی افراتفری

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی، جس کے باعث بیلیم میں آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ برازیل کے شہربیلم میں کلائمٹ سمٹ کوپ 30 کے مقام پر آگ لگ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق،آگ پیویلین ایریا میں لگی۔ آناً فاناً اس مقام کو خالی کروالیا گیا۔ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے میں مصروف ہو گئیں اور آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔ برازیل کے وزیر سیاحت نے اجلاس کے مقام پر میڈیا کو بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔آگ کیسے لگی اس کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی جانکاری شیئرنہیں کی گئی ہے۔ آگ سے ہوئے نقصانات کے بارے میں بھی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت فوری انخلا کیا گیا تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا اور بیلیم میں منعقدہ کوپ 30 کانفرنس کی آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق پویلین ایریا میں مختلف ممالک اور تنظیموں کے اسٹال لگے ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments