International

بنجمن نیتن یاھو نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو غزہ کے لیے ’راستۂ امن‘ قرار دیا

بنجمن نیتن یاھو نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو غزہ کے لیے ’راستۂ امن‘ قرار دیا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ سے متعلق امریکہ کی طرف سے پیش کردہ سلامتی کونسل کی قراداد کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیس نکاتی غزہ منصوبہ بندی امن کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ غزہ کو مکمل طور پر اسلحہ سے پاک کرنے،عسکری ڈھانچے کے خاتمے اور انتہا پسندی کے انسداد کے راستے ہموار کرتا ہے جس سے خوش حالی آئے گی۔ غزہ میں فتح کے ترجمان منذر الحائک نے بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق کے استحکام اور بین الاقوامی کوششوں کو تقویت دیتا ہے جو فلسطینی علاقے میں استحکام لانے کے لیے جاری ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق الحائک نے اسے ایک اہم قدم قرار دیا جو طویل عرصے کی سفاکیت اور مشکلات کے بعد فلسطینی عوام کے لیے نئے سیاسی افق کے دروازے کھول سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بنیادی اصولوں پر قائم ہے جنہیں ہم آئندہ مرحلے کی بنیاد سمجھتے ہیں جن میں سیز فائر کا تسلسل، انسانی امداد کی فراہمی، تعمیر نو، حقِ خود ارادیت، فلسطینی ریاست کا قیام اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کا استحکام شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments