بنگلادیش کے ٹیسٹ کرکٹر نعیم حسن کو چٹاگانگ پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر نعیم حسن ڈھاکا ایئرپورٹ سے چٹاگانگ واپس جارہے تھے جب انہیں راستے میں پولیس کی جانب سے روکا گیا۔ کرکٹر بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے رکشہ کو لال خان بازار کے علاقے میں روکا اور سخت رویہ اختیار کیا جبکہ میں ان کے غصے کی وجہ سے لاعلم تھا۔ ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گلے سے پکڑا اور دوسرے رکشے میں دھکیل دیا تاکہ تھانے لے جایا جاسکے، وہاں موجود لوگوں نے بتایا بھی کہ میں قومی کرکٹر ہوں لیکن انہوں نے کسی کی نہ سنی۔ نعیم حسن نے کہا کہ پولیس نے مجھے لاٹھیوں اور پلاسٹک کے پائپوں سے مارا، تھانے میں اپنی شناخت کروائی تو انچارج افسر نے مجھ سے کہا کہ بات کرتے وقت نظریں نیچے رکھو۔ کرکٹر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مجھے ہفتے کی صبح رہا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی پولیس افسران تھے تو انہوں نے مجھے پولیس کی گاڑی کے بجائے رکشے میں بٹھانے کی کوشش کیوں کی؟ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب چٹاگانگ میٹروپولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر امیر الاسلام کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نعیم کو انصاف ملے اور جو بھی ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بنگلادیشی کرکٹر مشفیق الرحیم اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے