Sports

بنگلادیش سپر اوور میں بھارت کو ہرا کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں پہنچ گیا

بنگلادیش سپر اوور میں بھارت کو ہرا کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں پہنچ گیا

بنگلادیش سپر اوور میں بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں پہنچ گیا۔ بھارت نے سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کی اور دو گیندوں دونوں کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بنگلادیش کو ایک رن کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ پہلی گیند پر گری دوسری گیند بھارتی کھلاڑی نے وائیڈ کردی جس سے بنگلادیش کو کامیابی ملی۔ بنگلادیش نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے جس کے تعاقب میں بھارت نے بھی 6 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنالیے، بھارت کو آخری گیند پر جیت کے لیے 4 رنز درکار تھے بنگلادیش کی ناقص فیلڈنگ کی بدولت ایک گیند پر تین رن بن گئے۔ بھارت کی جانب سے پریانش آریا نے 44 اور ویبھو سوریا ونشی نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی جانب سے ابو حیدر اور رکیبل حسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عبدالغفار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 194 رنز بنالیے ہیں، حبیب الرحمان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایس ایم مہروب نے 48 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے گرجپنیت نے دو اور ہرش دوبے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments