لاہور(4 مارچ 2026): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف 11 سے 15 مارچ تک شیڈول تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار ہیں، جبکہ اسکواڈ میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین شامل ہیں۔ ان میں سے عبدالصمد، معاذ، سعد اور شامل حال ہی میں ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلنے والی پاکستان شاہینز کی ٹیم کا حصہ تھے۔ اسکواڈ کی سب سے اہم بات سابق ون ڈے کپتان بابر اعظم کی عدم شمولیت ہے، پاکستان نے آخری بار گزشتہ سال نومبر میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلی تھی، جس میں اس نے 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں یہ تیسری ون ڈے سیریز ہوگی، اس سے قبل ان کی کپتانی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہوم سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 39 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے گرین شرٹس نے 34 جیتے جبکہ بنگال ٹائیگرز صرف 5 میچوں میں کامیاب ہو سکے۔ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین شامل ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی