Sports

بنگلادیش ورلڈ کپ کا حصہ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ 21 جنوری کو ہوجائے گا، کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ

بنگلادیش ورلڈ کپ کا حصہ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ 21 جنوری کو ہوجائے گا، کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ

کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت کا فیصلہ 21 جنوری کو ہوجائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے میں بی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بی سی بی کو ڈھاکا مذاکرات میں ڈیڈ لائن سے متعلق مطلع کردیا اور ساتھ ہی بنگلادیش کی گروپ تبدیلی کی درخواست بھی نہیں مانی۔ بنگلادیش نے گروپ بی میں شامل آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، ورلڈکپ میں بنگلادیش کی شرکت کرنے کا فیصلہ 21 جنوری کو فائنل ہوگا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کو یہ یقین دہانی کرائی کہ انہیں کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں، جسے اب بی سی بی کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔ بنگلادیش کے انکار کی صورت میں آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر دوسری ٹیم کو ورلڈ کپ میں شامل کرسکتا ہے، اس کے لیے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم موجود ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments