International

بنگلادیش میں نیا سیاسی چارٹر، ڈھاکا میں جھڑپیں پھوٹ پڑیں

بنگلادیش میں نیا سیاسی چارٹر، ڈھاکا میں جھڑپیں پھوٹ پڑیں

ڈھاکا: بنگلادیش میں نئے سیاسی چارٹر پر ڈھاکا میں جھڑپیں پھوٹ پڑی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرین نے احتجاج کیا جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا ہے۔ پولیس اور فوج سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، گاڑیوں اور خیموں کو آگ لگادی گئی۔ نوبل انعام یافتہ عبوری وزیراعظم محمد یونس کی حکومت نے نیا چارٹر متعارف کروایا ہے جبکہ مظاہرین کا الزام ہے کہ جولائی نیشنل چارٹر عوامی خدشات دور کرنے میں ناکام ہے۔ چارٹر کا مقصد آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی اصلاحات اور آئینی تبدیلیوں کا خاکہ پیش کرنا ہے، یونس حکومت کی تیار کردہ دستاویز میں قانونی اصلاحات اور نئی قانون سازی کا لائحہ عمل شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق چارٹر کی تیاری نیشنل کنسینس کمیشن نے کی ہے جبکہ تمام بڑی جماعتوں سے مشاورت کی گئی، شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ نے چارٹر پر دستخط سے انکار کردیا۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی جماعت بی این پی اور 8 اتحادی جماعتوں نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جماعت اسلامی بنگلادیش نے ابھی تک چارٹر ابھی تک دستخط کا فیصلہ نہیں کیا جبکہ نئی طلبہ جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی نے چارٹر سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ عبوری وزیراعظم محمد یونس نے عام انتخابات فروری میں رمضان سے پہلے کروانے کا اعلان کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments