بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے ائیرپورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا جس کی ویڈیو کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی۔ ڈھاکا ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کو پھول پیش کیے گئے اور مٹھائی کھلائی گئی۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے دو صفر سے ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کو دس جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں چھ وکٹوں سے ہرایا۔
Source: Social Media
پتھم نسانکا نے بنگلادیش کیخلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا
نیشنز ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے ٹرمپ کو تحفے میں دی جرسی پر کیا پیغام لکھا؟
آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی کا اظہار
اسٹار فٹبالر ایمباپے اسپتال میں داخل
نیشنز ہاکی کپ، پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا