Sports

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فنانس کمیٹی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فنانس کمیٹی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فنانس کمیٹی کے سربراہ نظم الاسلام کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی فنانس کمیٹی کے سربراہ نظم الاسلام کو سابق کپتان تمیم اقبال کے خلاف متنازع بیان دینے پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرکٹ بورڈ کے مفاد میں کیا گیا گیا ہے۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ نظم الاسلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے، اب بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلادیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جذبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے اور کھلاڑی بنگلادیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ بنگلادیش کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا اور احتجاجاً بی پی ایل کے میچز کا بائیکاٹ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments