Sports

بنگلادیش بورڈ کا پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان

بنگلادیش بورڈ کا پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026ء میں ایک روزہ میچز اور مئی میں ٹیسٹ سیریز کےلیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ بی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 12 سے 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 12، دوسرا 14 اور تیسرا 16 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیریز کےلیے پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی۔ پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، پہلا میچ 8 مئی اور دوسرا 16 مئی سے شروع ہوگا، ان میچز کےلیے پاکستانی ٹیم 4 مئی کو بنگلادیش کےلیے روانہ ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments