Sports

بنگلا دیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ پر سلمان علی آغا کا ردعمل

بنگلا دیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ پر سلمان علی آغا کا ردعمل

پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے میرپور میں کھیلے گئے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں متنازع رن آؤٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتا۔ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آغا سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کر دیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ پاکستانی اننگز کے 39 ویں اوور میں بنگلا دیش کے کپتان نے نسبتاً تیز گیند کروائی جسے محمد رضوان نے ہلکے سے کھیل کر واپس پچ کی جانب دھکیل دیا، گیند گھومتے ہوئے نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے سلمان علی آغا کی طرف آ گئی۔ سلمان علی آغا نے ابتدا میں گیند سے بچنے کی کوشش کی، تاہم گیند مہدی حسن میراز کے دائیں پاؤں سے ٹکرا کر رک گئی، جیسے ہی گیند رکی، سلمان علی آغا اسے اٹھا کر مہدی حسن میراز کو واپس دینے کے لیے جھکے، لیکن بنگلا دیشی کپتان نے فوراً گیند اٹھا کر وکٹ پر مار دی، جس سے کریز سے باہر کھڑے سلمان علی آغا رن آؤٹ ہو گئے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ قانون کے مطابق میرا رن آؤٹ درست تھا لیکن میرے خیال میں اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اس صورتِ حال میں ہوتا تو شاید مختلف فیصلہ کرتا، مجھے لگا تھا کہ گیند پیڈ اور بیٹ سے لگنے کے بعد ڈیڈ ہو چکی ہے، اسی لیے میں گیند ڈیڈ سمجھ کر واپس بولر کو دینے کی کوشش کر رہا تھا۔ دوسری جانب میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی کپتان نے اپنے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا کہ اگر میں وکٹ پر نشانہ لگانے میں ناکام رہتا تو سلمان علی آغا اوور تھرو کی صورت میں رن لینے کی کوشش کر سکتے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments