Sports

بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، اسکاٹ لینڈ شامل

بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، اسکاٹ لینڈ شامل

دبئی(: بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا، آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو ورلڈکپ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کو بنگلادیش کی جگہ ورلڈکپ میں شامل کیا گیا ہے، اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ورلڈکپ کے گروپ سی میں رکھا گیا ہے، جس میں نیپال، ویسٹ انڈیز، اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیم شامل ہیں۔ اس فیصلے کے بعد گروپ سی کے مقابلے مزید دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا ایک اور موقع مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے آئی سی سی کی تنازع حل کرنےوالی کمیٹی کو کی جانے والی درخواست بھی مسترد کردی گئی، کمیٹی کے مطابق اس معاملے پر ایکشن لینا ان کے درائر اختیار میں نہیں ہے۔ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی مسائل کے باعث بھارت میں ورلڈکپ میچز کھیلنے سے انکار کیا تھا، بنگلہ دیش اپنے میچز کولکتہ اور ممبئی کے بجائے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب آئی پی ایل کی ٹیم ‘کولکتہ نائٹ رائیڈرز’ نے بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے فارغ کردیا تھا، جس کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر بھی پابندی لگا دی تھی۔ اس فیصلے سے بنگلہ دیش کو تقریباً 27 ملین ڈالرز (325 کروڑ ٹکا) کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، آئی سی سی اس معاملے میں "سیاسی مداخلت” کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ فیصلہ حکومت کے دباؤ پر کیا گیا ہے، تو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی رکنیت بھی معطل کی جا سکتی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments