بنگلہ دیش کی یونس حکومت سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اثر و رسوخ سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ پورے ڈھاکہ شہر کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ملک کی راجدھانی میں ہفتہ کو پولیس نے بڑے پیمانے پر مربوط حفاظتی مشق کی۔ واضح رہے کہ یہ مشق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی تحلیل ہوچکی عوامی لیگ کے 13 نومبر کو مجوزہ ڈھاکہ لاک ڈاؤن پروگرام کے پیش نظر کی گئی تھی۔ ڈی ایم پی کے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 7000 پولیس اہلکاروں نے شہر کے 142 اہم مقامات پر اس مشق میں حصہ لیا، جس میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کی رہائش گاہ بھی شامل تھی، تاکہ اگلے ہفتے سڑکوں پر ممکنہ پرتشدد احتجاج کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اس موقع پر عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈھاکہ میں پولیس کی موجودگی میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے جس سے رہائشیوں میں 13 نومبر کو امن و امان کی صورتحال کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش کا بین الاقوامی جرائم ٹریبونل جلد ہی شیخ حسینہ کے خلاف مبینہ جرائم پر اپنے فیصلے کی تاریخ کا اعلان کرنے والا ہے۔ ڈھاکہ پولیس نے اس تعیناتی کو اپنی معمول کی حفاظتی مشق کا حصہ قرار دیا ہے۔ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے بڑے چوراہوں پر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو انسداد فسادات آلات جیسے اسٹیل ہیلمٹ اور باڈی آرمر پہنے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ پیدل چلنے والوں کے بیگ چیک کر رہے تھے اور مشکوک گاڑیوں کی جانچ کر رہے تھے۔ یہ مشق فوج کی جانب سے گزشتہ 15 مہینوں سے پولیسنگ ڈیوٹی کے لیے تعینات اپنے تقریباً 60 ہزار فوجیوں میں سے نصف کو واپس بلانے کے صرف تین دن بعد کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی فوج نے کہا کہ فوجیوں کو آرام اور تربیت کی ضرورت ہے، لیکن انہوں نے فروری میں ہونے والے ممکنہ انتخابات کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں