Sports

بنگلہ دیش کے تیزگیندباز مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل 11 کے لیے رجسٹریشن کرایا

بنگلہ دیش کے تیزگیندباز مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل 11 کے لیے رجسٹریشن کرایا

ڈھاکہ، 6 جنوری: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے اپنے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔ جنگ نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں مستفیض الرحمان کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ مستفیض الرحمان کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 20 جنوری تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لیے اب تک تقریباً دس بنگلا دیشی کرکٹرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں، جن میں تسکین احمد، شکیب الحسن، رشاد حسین اور تنزید حسن کے نام شامل ہیں، جبکہ مزید کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments