National

بنگال کی تقسیم کو لے کر بی جے پی اور ترنمول کانگریس آمنے سامنے۔تقسیم کے سوال پر بی جے پی اندرونی تقسیم کی شکار

بنگال کی تقسیم کو لے کر بی جے پی اور ترنمول کانگریس آمنے سامنے۔تقسیم کے سوال پر بی جے پی اندرونی تقسیم کی شکار

کلکتہ 25جولائی: ایک دن قبل بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے مغربی بنگال کے شمالی اضلاع علاحدہ کرنے کی تجویز پیش کرچکے ہیں ۔اس کے بعد سےہی سیاست تیز ہوگئی ہے۔بی جے پی میں بھی اس مطالبے پر عدم اطمینان کا ماحول ہے۔اب جھارکھنڈ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے مالدہ، مرشد آباد ضلع کوڈیموگرافک توازن برقرار رکھنےکیلئے مرکزکے زیر انتظام علاقہ بنایا جائے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بہار کے کشن گنج، ارریہ اور کٹیہار اضلاع کو بھی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ نشی کانت دوبے نے لوک سبھا میں بنگال اور بہار کے پانچ مسلم اکثریتی اضلاع کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کا مطالبہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بنگال اور بہار کے مذکورہ اضلاع میں بنگلہ دیشی دراندازوں کی وجہ سے آبادی کا ڈھانچہ تبدیل ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ ان اضلاع کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دے کر این آر سی نافذ کیا جائے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ریاست جھارکھنڈ میں قبائلی آبادی میں 10 فیصد کمی آئی ہے۔ نشی کانت کا دعویٰ ہے کہ بنگلہ دیشی تارکین وطن کے ساتھ قبائلی خواتین کی شادیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہمیں سنتھال پرگنہ سے ہوں۔ جب اس علاقے کو بہار سے الگ کر کے جھارکھنڈ میں شامل کیا گیا تو قبائلی آبادی 36 فیصد تھی۔ اب یہ 26 فیصد ہو گئی ہے۔ یہ ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے ہوا۔ ہمارے علاقے میں بنگلہ دیشی دراندازوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ جے ایم ایم حکومت کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے۔ نشی کانت دوبے الزام عائد کیا کہ’’مرشد آباد اور مالدہ کے لوگ آکر ہندوؤں کو ستا رہے ہیں۔ جھارکھنڈ پولیس کوئی کام نہیں کر رہی ہے۔ میری درخواست ہے کہ مالدہ، مرشد آباد، ارریہ، کشن گنج اور کٹیہار کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا جائے۔ ورنہ ہندو نہیں رہے گا۔این آر سی نافذ کیا جائے ۔اگر آپ کچھ نہیں کر سکتے تو پہلے کمیٹی کو بھیج دیں۔ تبادلوں اور شادیوں کے لیے اجازت کو لازمی قرار دیا جائے۔ نشی کانت نے اپنی تقریر میں بنگال کی ترنمول حکومت کا نام بھی لیا۔ انہوں نے کہاکہ بنگال میں ممتا بنرجی کی پولیس بنگلہ دیشیوں کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے مالدہ اور مرشد آباد کے گاؤں گاؤں خالی کر رہی ہے، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اگر ان کا بیان غلط ثابت ہوتا ہے تو وہ استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہاکہ ’’بی جے پی بنگال میں کچھ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ ممتا بنرجی کو نہیں کھو سکتے۔ اس لیے یہ سب کر رہا ہے۔ اس سب پر لعنت! میں نے اس سے بڑی فرقہ وارانہ گفتگو کبھی نہیں سنی جو نشی کانت دوبے کہہ رہے ہیں۔ ایسا ہی چلتا رہا تو ملک ایک اور پاکستان بن جائے گا۔ہم پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔ وہ (نشی کانت) کہتے ہیں، مسلم ضلع کو الگ کر دینا چاہیے۔ یہ بنگال کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ کارشیانگ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی وشنو پرساد شرما نے پارٹی کے ریاستی صدر کی تجویز کوغیر حقیقت پسندانہ اورحقیقی طور پر ممکن نہیں قرار دیا۔بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ میں سوکانت مجمدار نے ریاست کو تقسیم کیے بغیر شمالی بنگال کے آٹھ اضلاع کو شمال مشرق میں ضم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ جمعرات کو وشنو نے کہاکہ سکانت 2026 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے شمالی بنگال کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ بدھ کو سکانت نے کہا کہ شمالی بنگال کی ترقی کی خاطر انہوں نے وہاں کے آٹھ اضلاع کو شمال مشرقی ہندستان کی ریاستوں کے ساتھ ملانے کی تجویز پیش کی ہے۔ وشنو نے کہاکہ یہ ایک غیر حقیقی خیال ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔وشنو نے یہ بھی بتایا کہ ایسا کیوں نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق، سکم کے پاس نارتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) میں شرکت کے حوالے سے ایک خصوصی قانون ہے۔ لیکن مغربی بنگال میں ایسا نہیں ہے۔ کارشیانگ سے بی جے پی ایم ایل اے کا دعویٰ ہے کہ آدھی ریاست کبھی بھی شمال مشرقی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتی۔ لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں بی جے پی کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ وہ 2024 کے نتائج سے تھوڑا مایوس ہیں۔ وہ وہاں کے لوگوں کو یہ سوچ کر گمراہ کر رہے ہیں کہ 2026 میں شمالی بنگال ہار جائے گا۔ "ایک بی جے پی ایم ایل اے کے طور پر، میں اسے قبول نہیں کرتا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments