آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میں انجری کی وجہ سے بولنگ نہ کروانے والے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑگئی۔ آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر بمراہ کو کمر کے درد کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کر سکے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ مبینہ طور پر فروری میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں زیادہ تر آرام دینے پر غور کر رہا ہے تاکہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو سکیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بمراہ کی انجری کی صورتحال ابھی واضح نہیں ہے اور ان کی شرکت کا فیصلہ ان کی انجری کی صورتحال پر منحصر ہوگا۔ حالیہ بارڈرگواسکر ٹرافی کے دوران بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر بمراہ کو گریڈ 1 کی انجری ہوئی ہے تو ان کی ریکوری میں 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ گریڈ 2 کی انجری کی صورت میں بمراہ کی ریکوری6 ہفتوں تک بڑھ سکتی ہے جبکہ گریڈ 3 کی انجری انہیں 3 ماہ کے لیے کھیل سے باہر کر سکتی ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جو 22 جنوری سے شروع ہوگی، اس کے بعد3 ون ڈے میچز بھی ہوں گے۔ بمراہ سے پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام کریں گے لیکن وہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے۔ تاہم اب ان کی انجری کی صورتحال یہ طے کرے گی کہ آیا وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلیں گے یا نہیں۔جس کے بعد انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت کرنی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہوگی۔
Source: social media
ای سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے بائیکاٹ کو خارج کیا
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
افغان خواتین پر پابندیاں: انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ
اہلیہ سے طلاق کی افواہیں، یزویندرا چاہل کی مخفی پوسٹ
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 113 رنوں سے ہرایا
مارٹن گپٹل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
گمبھیر نے روہت اور وراٹ کا دفاع کیا
زمبابوے کو جیت کے لیے 73 رن درکار ہیں، افغانستان کو دو وکٹیں درکار ہیں
بورڈر گواسکر ٹرافی: آسٹریلیا نے سنیل گواسکر کو اختتامی تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم کر لی
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا