ہیملٹن، 8 جنوری : راچن رویندرا (79)، مارک چیپ مین (62) کی شاندار بلے بازی اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو بارش سے متاثرہ ڈے نائٹ ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا کو 113 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ کے 255 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور محض 22 کے اسکور پر اپنے چار وکٹ گنوادئے۔ پتھم نسانکا (ایک)، کوسل مینڈس (2)، اویشکا فرنینڈو (10) اور کپتان چارتھ اسالنکا (4) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے جنیت لیانگے نے کامندو مینڈس کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 17ویں اوور میں نیتھن اسمتھ نے جنیت لیانج (22) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ 25ویں اوور میں چامینڈو وکرماسنگھے (17) رن آؤٹ ہوئے۔ وینندو ہسرنگا (ایک)، مہیش تیکشنا (6) اور احسان ملنگا (4) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے کامندو مینڈس نے سب سے زیادہ (64) رنو کی اننگ کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے سری لنکا کی پوری ٹیم 30.2 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا کو 79 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر 'پلیئر آف دی میچ' سے نوازا گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم اورورک نے تین اور جیکب ڈفی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور مچل سینٹنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آج یہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ کو 37-37 اوورز کا کردیا گیا تھا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراس نے 31 کے اسکور پر اوپنر ول ینگ (16) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں اے فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے مارک چیپ مین نے راچن رویندرا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 112 رنز جوڑے۔ 20ویں اوور میں مہیش تیکشنا نے مارک چیپ مین 52 گیندوں میں (62) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ 23ویں اوور میں ہسرنگا نے راچن رویندرا 63 گیندوں میں (79) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ٹام لیتھم (1) رن آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس (22)، کپتان مچل سینٹنر (20) اور ڈیرل مچل (38) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن باؤلرز نے آخری اوورز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو سستے میں آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ نیوزی لینڈ نے اپنی آخری چار وکٹیں صرف آٹھ رنز جوڑ کر گنوا دیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 37 اوورز میں نو وکٹوں پر 255 رنز بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تیکشنا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ وینندو ہسرنگا کو دو وکٹ ملے۔ احسان ملنگا اور اسیتا فرنینڈو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Source: uni urdu news service
یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
افغان خواتین پر پابندیاں: انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ
اہلیہ سے طلاق کی افواہیں، یزویندرا چاہل کی مخفی پوسٹ
ای سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے بائیکاٹ کو خارج کیا
مارٹن گپٹل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر
ای سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے بائیکاٹ کو خارج کیا
اہلیہ سے طلاق کی افواہیں، یزویندرا چاہل کی مخفی پوسٹ
افغان خواتین پر پابندیاں: انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ