Sports

اسرائیل کی حفاظت کو خطرہ درپیش: آسٹریلیا نے بین الاقوامی آئس ہاکی ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا

اسرائیل کی حفاظت کو خطرہ درپیش: آسٹریلیا نے بین الاقوامی آئس ہاکی ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا

آسٹریلیا کی آئس ہاکی فیڈریشن نے منگل کو کہا کہ اس نے حفاظتی خدشات کی بنا پر ایک طے شدہ بین الاقوامی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ اس فیصلے کا تعلق ٹورنامنٹ میں اسرائیل کی قومی ٹیم کی شرکت سے ہے۔ متعدد مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس نے آئس ہاکی آسٹریلیا (آئی ایچ اے) کی جانب سے بین الاقوامی آئس ہاکی فیڈریشن (آئی آئی ایچ ایف) کو ارسال کردہ ایک اندرونی ای میل کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا کہ فیڈریشن اسرائیل کی حاضری پر حفاظتی خدشات کے باعث ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کر سکتی۔ آئی ایچ اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے مقامی پولیس اور انعقاد کے مقامات سے مشاورت کے بعد اپریل میں میلبورن میں ہونے والا ایونٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیان میں اسرائیل کا تذکرہ نہیں کیا گیا اور ادارے نے کہا، وہ "کھیل سے باہر کے عالمی مسائل" پر تبصرہ نہیں کر سکتی۔ بیان میں کہا گیا، "یہ فیصلہ بنیادی طور پر کھلاڑیوں، رضاکاروں، تماشائیوں اور دیگر شرکاء کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے تو ادارہ یہ فیصلہ کرنے سے نہیں گھبراتا۔" آئی آئی ایچ ایف نے تبصرہ کے لئے رائٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ یہ منسوخی حالیہ مہینوں میں یہود دشمنی کے حملوں کے بعد ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو سڈنی میں ایک گاڑی پر پینٹ شدہ الفاظ بھی دیکھے گئے۔ گذشتہ مہینے آسٹریلیا نے میلبورن میں ایک عبادت گاہ میں آتش زنی کے حملے کے بعد سام دشمنی ٹاسک فورس کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بارے میں پولیس نے کہا تھا کہ یہ غالباً دہشت گردی تھی۔ اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے اور غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے آسٹریلیا میں یہود دشمنی اور اسلام دشمنی واقعات میں اضافہ دیکھا ہے۔ بعض یہودی تنظیموں نے کہا ہے کہ حکومت نے جواب میں خاطر خواہ کارروائی نہیں کی۔ آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانی نے منگل کو کہا، ٹورنامنٹ کا منسوخ ہو جانا "بدقسمتی" ہے لیکن حکومت نے آسٹریلیا میں یہودیوں کے تحفظ کے لیے کافی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے چینل نائن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، "یہ آئس ہاکی آسٹریلیا کا فیصلہ ہے۔ ہم ان مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حل کر رہے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ (سام دشمنی) یہودی برادری کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments