لندن، 7 جنوری: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف ہونے والے میچوں کے بائیکاٹ کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ ای سی بی نے افغانستان کے خلاف کارروائی کے لئے متحد ردعمل کا مطالبہ کیا ہے جب کہ انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم سے آئندہ ماہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے چیمپئنز ٹرافی میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے 160 سے زیادہ سیاست دانوں کے دستخط شدہ خط کے جواب میں ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ گورننگ باڈی ایسا حل تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے جو افغانستان میں خواتین کے حقوق کو برقرار رکھے۔ چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں میچ کھیلنا ہے۔ طالبان حکومت کے ذریعہ خواتین کے حقوق پر کئے جارہے حملوں پر برطانوی سیاست دان چاہتے ہیں کہ ای سی بی افغانستان کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے سے انکار کر دے۔ لیبر ایم پی ٹونیا انٹونیازی نے ای سی بی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا، "ہمیں صنفی امتیاز کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے اور ہم ای سی بی پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے تئیں یکجہتی اورامید کا ایک مضبوط پیغام دے کہ ان کے مصائب کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اندر مزید بین الاقوامی کارروائی پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی بی اس طرح کے اقدامات کے لیے فعال طور پر وکالت کرتا رہے گا۔
Source: uni urdu news service
یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
افغان خواتین پر پابندیاں: انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ
اہلیہ سے طلاق کی افواہیں، یزویندرا چاہل کی مخفی پوسٹ
ای سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے بائیکاٹ کو خارج کیا
مارٹن گپٹل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر
ای سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے بائیکاٹ کو خارج کیا
اہلیہ سے طلاق کی افواہیں، یزویندرا چاہل کی مخفی پوسٹ
افغان خواتین پر پابندیاں: انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ