Sports

افغان خواتین پر پابندیاں: انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

افغان خواتین پر پابندیاں: انگلینڈ کے سیاستدانوں کا افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

لندن: انگلینڈ کے سیاستدانوں اور 160 ارکان پارلیمنٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔ سابق لیبر رہنما جیریمی کاربن اور ریفارم کے رہنما نائیجل فراگ سمیت 160 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہےکہ ای سی بی کو 26 فروری کو افغانستان کے خلاف گروپ میچ کھیلنے سے انکارکرنا چاہیے، افغانستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ ظلم کے خلاف عدم برداشت کا واضح پیغام ہوگا، ای سی بی سےگزارش کرتے ہیں کہ افغان خواتین سے یکجہتی کا مضبوط پیغام دیں۔ دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ افغانستا ن کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔ ای سی بی چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ طالبان کے خواتین کے ساتھ سلوک کی سخت مذمت کرتا ہے،کرکٹ بہت سے افغان اور بےگھر افغانیوں کے لیے امیدکا ایک ذریعہ ہے، تمام ممبر ممالک کے ساتھ مشترکہ فیصلے کی حمایت کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments