Sports

راشد خان کی شاندارگیندبازی :افغانستان نے   زمبابوے کو   شکست دے کر سیریز  جیت لی

راشد خان کی شاندارگیندبازی :افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیت لی

بلاوایو، 06 جنوری: راشد خان (سات وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت افغانستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی افغانستان نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جیت لی۔ زمبابوے نے کل آٹھ وکٹوں پر 205 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ آج صبح کے سیشن کے 68ویں اوور میں رچرڈ انگروا (تین) رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں راشد خان نے زمبابوے کے کپتان کریگ ایرون (53) کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے افغانستان کے لیے پہلی ٹیسٹ جیت درج کی۔ زمبابوے کل کے اسکور میں ایک رن کا بھی اضافہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم 68.3 اوورز میں 205 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ راشد خان کو شاندار گیندبازی کے لئے 'پلیئر آف دی میچ' اور سیریز میں 392 رنز بنانے والے رحمت شاہ کو 'پلیئر آف دی سیریز' کا ایوارڈ دیا گیا۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 27.3 اوورز میں 66 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ضیاء الرحمان نے 15 اوورز میں 44 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ گزشتہ روز افغانستان کی دوسری اننگز 363 کےا سکور پر سمٹ گئی۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے زمبابوے کے لیے جویلورڈ گیمبی اور بین کرن کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے۔ 14ویں اوور میں ضیاء الرحمان نے گیمبی (15) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔اس کے بعد راشد خان نے بین کران (38) اور تکودواناشے کیتانو (21) کو اپنا شکار بنایا۔ ڈیون میئرز (چھ)، شان ولیمز (16)، برائن بینیٹ (0)، نیومین نیامہوری صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اتوار کو دن کا کھیل ختم ہونے پر زمبابوے نے 66 اوورز میں چھ وکٹوں پر 205 رنز بنائے۔ آج صبح کے سیشن کے صرف 13 منٹ میں زمبابوے نے بغیر کوئی رن بنائے اپنی دونوں وکٹیں گنوا دیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments