بلاوایو، 05 جنوری: راشد خان (چھ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کی دوسری اننگز میں چوتھے دن اتوار کے روز ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ کے اختتام پر 205 کے اسکور پر آٹھ وکٹیں لے کر میچ پر مضبوط گرفت کر لی۔ زمبابوے کو جیت کے لیے 73 رنز بنانے ہیں، افغانستان کو دو وکٹیں درکار ہیں۔ افغانستان نے کل کا کھیل سات وکٹ پر 291 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ افغانستان کی آٹھویں وکٹ راشد خان (23) کی صورت میں گری۔ انہیں بلیسنگ موزاربانی نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد موزاربانی نے سنچری بنانے والے عصمت عالم (101) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ رچرڈ اینگراوا نے یامین احمد زئی (19) کو آؤٹ کر کے افغانستان کی دوسری اننگز 363 پر سمیٹ دی۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزاربانی نے چھ اور رچرڈ نگاراوا نے تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے آنے والے زمبابوے کے لیے جویلورڈ گیمبی اور بین کرن کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے۔ 14ویں اوور میں ضیاء الرحمان نے گیمبی (15) کو آؤٹ کر کے اس جوڑی کو توڑا۔ اس کے بعد راشد خان نے بین کرن (38) اور تکودواناشے کیتانو (21) کو اپنا شکار بنایا۔ ڈیون میئرز (چھ)، شان ولیمز (16)، برائن بینیٹ (0)، نیومین نیامہوری (0) آؤٹ ہوئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر زمبابوے نے 66 اوورز میں چھ وکٹوں پر 205 رنز بنائے تھے اور کریز پر کپتان کریگ ایرون (53) اور رچرڈ نگاراوا (3 ناٹ آؤٹ) موجود تھے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے چھ اور ضیاء الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان نے پہلی اننگز میں 157 رنز بنائے تھے۔ جبکہ زمبابوے نے پہلی اننگز میں 243 رنز بنا کر برتری حاصل کی۔
Source: uni news
گمبھیر نے روہت اور وراٹ کا دفاع کیا
زمبابوے کو جیت کے لیے 73 رن درکار ہیں، افغانستان کو دو وکٹیں درکار ہیں
بورڈر گواسکر ٹرافی: آسٹریلیا نے سنیل گواسکر کو اختتامی تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم کر لی
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
پیٹ کمنز دورۂ سری لنکا سے چھٹی لیں گے
راشد خان کی شاندارگیندبازی :افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیت لی
گمبھیر نے روہت اور وراٹ کا دفاع کیا
زمبابوے کو جیت کے لیے 73 رن درکار ہیں، افغانستان کو دو وکٹیں درکار ہیں
بورڈر گواسکر ٹرافی: آسٹریلیا نے سنیل گواسکر کو اختتامی تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم کر لی
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا