International

"بلیوں والی بے اولاد خواتین"، ٹرمپ کے نائب کا اپنے بیان کا دفاع

"بلیوں والی بے اولاد خواتین"، ٹرمپ کے نائب کا اپنے بیان کا دفاع

امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب جیمز ڈیوڈ وانس (جے ڈی وانس) نے چند سال قبل اپنے متنازع بیان کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ وہ محض "ازراہ تفنن ایک تبصرہ" تھا۔ سال 2021 میں فوکس نیوز کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے وانس نے کہا تھا کہ "ملک کو ایسی خواتین کا گروہ چلا رہا ہے جن کے پاس بلیاں تو ہیں مگر اپنے بچے نہیں، ان کی اپنی زندگی مسرت کے احساس سے خالی ہے اور یہ ملک کو بھی مایوسی کا شکار بنانے کی خواہش رکھتی ہیں"۔ جمعے کی شام "The Megyn Kelly Show" میں وانس نے پہلی مرتبہ اپنے اُس بیان کے حوالے سے بات کی۔ انھوں نے کہا کہ "میں جانتا ہوں کہ ذرائع ابلاغ مجھ پر نکتہ چینی چاہتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ میں اس بیان کو واپس لے لوں تاہم میں نے جو سادہ سا نکتہ بیان کیا وہ یہ تھا کہ بچوں کی پیدائش نہایت گہرے طریقے سے آپ کے نظام کو تبدیل کر دیتی ہے"۔ وانس کا مزید کہنا تھا کہ "یہ لوگ (ڈیموکریٹس) گھرانے اور بچوں کے مخالف بن گئے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میں والدین کا دفاع کرتا ہوں، میں امید کرتا ہوں کہ والدین یہ حقیقت جان لیں گے کہ میں وہ شخص ہوں جو ان کی خاطر لڑنا چاہتا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ہمیں پیچھے ہٹنا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس مسئلے کے حوالے سے سچا ہونا چاہیے"۔ وانس کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ گھرانوں کے لیے بچوں کی پیدائش آسان بنائے۔ جے ڈی وانس کو حالیہ دنوں میں ان کے 2021 کے بیان کے سبب شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments