Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

دیبرا کے بی جے پی رکن اسمبلی کو اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں نے پیٹا، اسپتال میں داخل

Admin
By Admin
Nov 03, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

دیبرا کے بی جے پی رکن اسمبلی کو اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں نے پیٹا، اسپتال میں داخل
دیبرا کے بی جے پی رکن اسمبلی کو اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں نے پیٹا، اسپتال میں داخل — November 03, 2026
دیبرا کے بی جے پی رکن اسمبلی کو اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں نے پیٹا، اسپتال میں داخل
مغربی مدنی پور کے دیبرا کے بی جے پی رکن اسمبلی شبھاشیش اوم کو پارٹی کے اندر بھتہ خوری کے معاملے پر جاری اختلافات ختم کرانے کی کوشش کے دوران اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کے ہاتھوں مار کھانی پڑی۔ انہیں دیبرا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ صرف وہی نہیں، اسی اسپتال میں بی جے پی کے کئی دیگر کارکنوں کا بھی علاج کیا گیا۔ سر پر پٹی باندھے اسپتال کے بستر پر لیٹے بی جے پی رکن اسمبلی نے اس واقعے کے لیے پارٹی کے ہی ایک طبقے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ خبر ملنے پر بی جے پی کے گھاٹال تنظیمی ضلع کے صدر تنمے داس ان سے ملاقات کے لیے اسپتال پہنچے۔ تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کے سر پر بندھی ’پٹی‘ پر طنز کیا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اندرونی معاملے پر الگ بیٹھ کر بات چیت کی جا سکتی تھی۔ اس طرح کسی بھی معاملے کو عوامی سطح پر لانا مناسب نہیں ہے!

شبھاشیش کا دعویٰ ہے کہ پیر کی شام بھتہ خوری کے الزام کو لے کر دیبرا میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ ان کا الزام ہے کہ پارٹی کارکنوں کے درمیان ناراضگی دور کرنے کی کوشش کے دوران ان پر حملہ کیا گیا۔ پارٹی کارکنوں کے ایک طبقے کے ہاتھوں انہیں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔ شبھاشیش کے الفاظ میں، ”علاقے میں تھوڑا جھگڑا ہوا تھا۔ کارکن خود ہی ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہتے تھے۔“ ان کا الزام ہے کہ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد اسے حل کرنے کی کوشش کے دوران پارٹی کارکنوں نے انہیں پیٹا۔ اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے انہوں نے کہا، ”میں کارکنوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ ہم ایک ہی پرچم تلے لڑائی لڑتے ہیں۔ قیادت کے عہدے کے لالچ میں بار بار کارکنوں کے خلاف اس طرح مقدمہ درج کرانے کی بات مجھے اچھی نہیں لگ رہی۔“ الزام ہے کہ اس کے بعد ہی ان پر حملہ کیا گیا۔ شبھاشیش کے مطابق، ”بھتہ خوری کے خلاف لڑنے کی کوشش میں یہ سب ہو رہا ہے۔“

ہنگامے کی خبر ملنے پر تنمے دیبرا کے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس معاملے کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھتہ خوری سے متعلق کوئی شکایت ان کے پاس موصول نہیں ہوئی۔ اس کے بعد تنمے نے کہا، ”آج کے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد میں اسپتال آیا۔ یہاں آکر دیکھا کہ سبھی ٹھیک ٹھاک تھے۔ چل پھر رہے تھے۔ لیکن صحافیوں کے آنے کے بعد دیکھا کہ پٹیاں باندھی جا رہی ہیں۔ میڈیکل میں لوگوں کی قطار لگ گئی ہے۔“

تنمے کا ماننا ہے کہ اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ پارٹی کارکنوں نے ہی ووٹ دے کر رکن اسمبلی کو کامیاب بنایا ہے۔ ضلع صدر کے مطابق، ”اگر کوئی اندرونی معاملہ تھا تو اس پر الگ بیٹھ کر بات کی جا سکتی تھی۔ لیکن اس طرح کسی بھی معاملے کو عوامی سطح پر نہ لانا ہی بہتر ہے۔“ جب ان سے رکن اسمبلی کے سر پر پٹی باندھے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو تنمے نے کہا، ”ابھی تک میرے لیے یہ واضح نہیں ہے کہ کیا ہوا ہے۔ ڈاکٹروں سے بات کرنے پر ہی سمجھ پاو¿ں گا۔“ ان کے مطابق رکن اسمبلی کی حالت مجموعی طور پر ٹھیک ہے۔

اس پورے واقعے کو لے کر دیبرا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں کشیدگی پھیل گئی۔ صورت حال کو قابو میں کرنے کے لیے دیبرا کے ایس ڈی پی او اسپتال پہنچے۔ موقع پر دیبرا تھانے کے او سی سمیت پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔ فی الحال صورت حال قابو میں ہے۔ تاہم خبر ہے کہ شام تک کسی بھی فریق کی جانب سے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی۔

دیبرا کے بی جے پی رکن اسمبلی کو اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں نے پیٹا، اسپتال میں داخل...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn