Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کرناٹک میں سائبر فراڈ کا معاملہ، کولکاتا کے راستے دبئی فرار ہونے کا منصوبہ، ’موسٹ وانٹیڈ‘ صابر گرفتار

Admin
By Admin
Nov 03, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کرناٹک میں سائبر فراڈ کا معاملہ، کولکاتا کے راستے دبئی فرار ہونے کا منصوبہ، ’موسٹ وانٹیڈ‘ صابر گرفتار
کرناٹک میں سائبر فراڈ کا معاملہ، کولکاتا کے راستے دبئی فرار ہونے کا منصوبہ، ’موسٹ وانٹیڈ‘ صابر گرفتار — November 03, 2026
کرناٹک میں سائبر فراڈ کا معاملہ، کولکاتا کے راستے دبئی فرار ہونے کا منصوبہ، ’موسٹ وانٹیڈ‘ صابر گرفتار
متعدد سائبر فراڈ کے معاملات میں ملزم تھا۔ کرناٹک پولیس اور سی آئی ڈی اس کی سرگرمی سے تلاش کر رہی تھی۔ اس کے خلاف لک آو¿ٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ آخرکار کولکاتا ایئرپورٹ پر پولیس نے مطلوب ملزم شیخ صابر کو گرفتار کر لیا۔ منگل کی علی الصبح کولکاتا ایئرپورٹ پر امیگریشن محکمے نے اسے حراست میں لیا۔ اس کے بعد اسے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ کرناٹک پولیس کو بھی اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر کرناٹک لے جانے کے لیے عدالت میں درخواست دی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم شیخ صابر نے منگل کی علی الصبح کولکاتا سے دبئی فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اسی منصوبے کے تحت جیسے ہی وہ ایئرپورٹ پہنچا، امیگریشن حکام نے اسے پکڑ لیا۔ اس کے خلاف لک آو¿ٹ نوٹس جاری ہونے کی وجہ سے اسے حراست میں لیا گیا۔ بعد میں اسے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ تھانے کے حوالے کر دیا گیا، جہاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ اس کی اطلاع کرناٹک پولیس کو بھی دی گئی۔
شیخ صابر پر کرناٹک کے ایک بڑے سائبر فراڈ گروہ سے وابستہ ہو کر مالی دھوکہ دہی کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل گرفتاری کا خوف دکھا کر بلیک میل کرنے کا الزام بھی ہے۔ متعدد شکایات کی بنیاد پر بنگلورو سٹی سائبر کرائم تھانے میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ تاہم ملزم کا سراغ نہ ملنے پر اس کے خلاف لک آو¿ٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اب اسے کولکاتا ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صابر کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر کرناٹک لے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

کرناٹک میں سائبر فراڈ کا معاملہ، کولکاتا کے راستے دبئی فرار ہونے کا منصوبہ، ’موسٹ وانٹیڈ‘ صابر گرفتار...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn