بنگال میں دراندازوں کو ترنمول نے داخل کرایا‘، کولکاتا پہنچ کر اسمرتی ایرانی نے ’انڈیا‘ اتحاد کو ایک ساتھ نشانہ بنایا
گیانیش کمار کو ہٹاو¿۔ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ اس مطالبے کو لے کر مسلسل آواز بلند کر رہا ہے۔ اس کے جواب میں بی جے پی نے ’جمہوریت بچاو¿، انتشار ہٹاو¿‘ مہم شروع کی ہے۔ منگل کی دوپہر اسمرتی ایرانی کولکاتا پہنچیں۔ انہوں نے دراندازی کے معاملے پر ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کو نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی پورے اپوزیشن اتحاد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا، ”کانگریس پہلے بھی انتخابات ہارتی رہی ہے، اب ہارنے کے بعد الیکشن کمیشن کو موردِ الزام ٹھہرا رہی ہے۔“
پریس کانفرنس میں ریاستی بی جے پی کے صدر شمیک بھٹاچاریہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا، ”ادھیر دا، سی پی ایم اور ممتا بنرجی ایک ساتھ ریلی نکال کر دکھائیں۔“
2026 کے انتخابات کے بعد ممتا بنرجی نے الزام لگایا تھا کہ انہیں شکست سے دوچار کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ بعد ازاں ایک میڈیا ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد گیانیش کمار کے خلاف احتجاجی تحریک مزید تیز ہوگئی۔
اس کے جواب میں اسمرتی ایرانی نے کولکاتا میں ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، ”ممتا بنرجی کے دورِ حکومت میں ووٹر لسٹ میں دراندازوں کو جگہ دی گئی ہے۔ یہاں احتجاج کرنے کے بجائے وہ دہلی جا رہی ہیں۔“
سابق مرکزی وزیر نے کانگریس سمیت ’انڈیا‘ اتحاد پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، ”کانگریس پہلے سے ہی انتخابات ہارتی آ رہی ہے۔ اب الیکشن کمیشن کو قصوروار ٹھہرا رہی ہے۔ 2024 میں گیانیش کمار الیکشن کمشنر بھی نہیں تھے۔“
ان کا دعویٰ ہے کہ مودی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے اور ملک کو بدنام کرنے کے لیے غیر ملکی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ اسمرتی کے مطابق، ”راہل گاندھی لندن جا کر کہہ رہے ہیں کہ وہ مودی کو ہرانا چاہتے ہیں۔“
اسمرتی ایرانی کے ساتھ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شمیک بھٹاچاریہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ممتا بنرجی بنگال میں لڑنے کے بجائے دہلی میں مقابلہ کیوں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ”یہاں ادھیر، ممتا اور سی پی ایم مل کر ریلی نکالیں۔ یہاں کچھ نہیں کر رہے ہیں، دہلی جا کر ہاتھ ملا رہے ہیں۔“
بنگال میں دراندازوں کو ترنمول نے داخل کرایا‘، کولکاتا پہنچ کر اسمرتی ایرانی نے ’انڈیا‘ اتحاد کو ایک ساتھ نشانہ بنایا...
Source: Admin